ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ممبئی میں ایک متنازعہ فیس بک پوسٹ پرکشیدگی ،پولیس تھانے پر پتھراؤ، 20افراد گرفتار

ممبئی میں ایک متنازعہ فیس بک پوسٹ پرکشیدگی ،پولیس تھانے پر پتھراؤ، 20افراد گرفتار

Mon, 20 Mar 2017 11:01:19  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 19؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )فیس بک پرمتنازعہ پوسٹ ڈالنے کی وجہ سے ممبئی مضافات کے ٹرابے احاطے میں جہاں کشیدگی پھیل گئی، وہیں بھیڑ نے پولیس تھانے پرجم کرپتھراؤکیا۔پولیس نے پوسٹ ڈالنے والے سمیت تھانے پرپتھراؤکرنے والے20 افرادکوگرفتارکرلیاہے۔ فیس بک پرمذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا پوسٹ ڈالے جانے کے بعدممبئی مضافات کے میں کشیدگی پھیل گئی اور اس کی مخالفت میں کچھ ایک لوگ سڑک پراترآئے۔ سڑک پر اترے لوگوں کو کنٹرول کرنے کے لئے جب پولیس پہنچی تو لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد بھیڑ ٹرابے پولیس کی جانب گئی اورپولیس تھانے پر بھی پتھراؤ شروع کر دیا۔ پتھراؤکی وجہ سے پولیس تھانے کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ حالات سنگین ہوتے دیکھ کراضافی پولیس فورس دوبارہ بھردی گئی اورپولیس انتظامیہ نے تیاری دکھاتے ہوئے جہاں پوسٹ ڈالنے والے کو اپنی حراست میں لے لیاہے،وہیں پرتھانے پرپتھراؤکرنے والے20 افرادکوگرفتارکرلیاگیاہے۔ ممبئی پولیس کے جوائنٹ پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے کہاہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینے دیاجائے گا۔


Share: